افغانستان اور پاکستان مستقبل جڑا، پاکستان ہمیشہ افغان مہاجرین کو پیروں پر کھڑا کرنے لئے تعاون کرتا آرہا ہے، رانا مشہود
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)چیئرمین وزیر اعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان نے کہا ہے کہ افغان نوجوانوں میں پے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے، ان بچوں کے ساتھ افغانستان اور پاکستان دونوں کا مستقبل جڑا ہے، پاکستان ہمیشہ افغان مہاجرین کو ان پیروں پر کھڑا کرنے لئے تعاون کرتا آرہا ہے، چاہتے ہیں یہ افغان بچے ہنر مہارت یہاں سے سیکھ کر اپنے ملک کی ترقی اور خوشحالی میں اپنا کردار ادا کریں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اقوام متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرین کی جانب سے افغان مہاجرین کے دستکاری سمیت مختلف ہنر کا کورس مکمل کرنے کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔تقریب میں پروفیسر ڈاکٹر مغیز اسلم ڈین اینڈ کیمپس ڈائریکٹر نسٹ بلوچستان، نادر گل بڑیچ، سمیت طلبا اور سول سوسائٹی کے لوگ بھی موجود تھے۔ چیئرمین وزیر اعظم پاکستان یوتھ پروگرام رانا مشہود نے کہا کہ افغان بچوں اور بچیوں میں کچھ کرگزرنے کا جذبہ دیکھا ہے جو اپنا مقام اپنی محنت سے بنانا چاہتے ہیں ، پاکستان میں ہنر سیکھ کر جب یہ اپنے ملک لوٹیں گے تو وہاں بھی معاشرے کی بہتری کے لئیاپنے علم،ہنر سے دوسروں افغان شہر یوں کو مستفید کریں گے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان ان نوجوانوں کے ساتھ کھڑا ہے ، نوجوان مل کر چلیں اور اپنے اس ہنر سے وہ اپنے کاروبار کو وسعت دے سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کا مستقبل ان بچوں کو اندر دیکھ رہا ہوں ، نسٹ یونیورسٹی، اقوام متحدہ اور ان کے ذیلی تنظیموں کو اس نوبل کاز کے لئے کام کرنے پر مبارک باد دیتا ہوں یہ نوجوان مستقبل میں اپنے ملک کو لیڈ کریں گے اور دونوں ملکوں کی ترقی اور خوشحالی کے لئے کام کریں گے۔اس سے قبل رانا مشہود احمد خان نے ہاتھ سے بنائی گئی کشیدہ کاری کے اسٹالز کا دورہ کیا اور افغان بچوں سے ان کے کام ہنر کے حوالے بات چیت کی ،مہمان خصوصی نے افغان بچوں میں چیک بھی تقسیم کیے۔