بارکھان ،رکھنی بائی پاس ٹوٹ پھوٹ کا شکار، مسافروں کو مشکلات کا سامنا


بارکھان(قدرت روزنامہ)بارکھان میں پانچ سال قبل تعمیر ہونے والا رکھنی بائی پاس روڈ چند ہی عرصے میں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو گیا ہے، جس کی وجہ سے مقامی افراد اور مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ یہ بائی پاس تین اہم شاہراہوں کو ملانے والا واحد روڈ ہے، جس کے ذریعے بارکھان شہر تک رسائی حاصل کی جاتی ہے۔مقامی افراد نے شکایت کی ہے کہ اس بائی پاس کے خراب ہونے کی وجہ سے بارکھان کے سفر میں مشکلات دوگنا ہو گئی ہیں۔ جو 5 منٹ کا سفر پہلے چند منٹوں میں طے ہو جاتا تھا، اب وہ گھنٹوں تک جاری رہنے لگا ہے۔ خراب روڈ کی حالت کی وجہ سے نہ صرف مقامی افراد بلکہ مسافروں کو بھی مشکلات کا سامنا ہے، جو شہر میں پہنچنے کے لئے وقت اور توانائی کا ضیاع کر رہے ہیں۔بارکھان کے مقامی رہائشیوں نے ارباب اختیار سے مطالبہ کیا ہے کہ رکھنی بائی پاس روڈ کو دوبارہ مکمل طور پر تعمیر کیا جائے تاکہ عوام کو سفر میں آسانی مل سکے اور اس اہم شاہراہ کا معیار بہتر ہو سکے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *