عمران خان کو 190ملین پاؤنڈکیس میں سزانہیں دی جاسکتی،مذاکراتی عمل میں شہبازشریف حکومت پراعتبارنہیں، اعتزازاحسن


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ماہرآئین وقانون اعتزازاحسن نے کہا ہے کہ رواں سال ہمیں کئی دہائیاں پیچھےلےگیا۔ ججزکےدرمیان ایسی باتیں چلیں جس کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی۔ جسٹس قاضی فائزعیسیٰ نےجوڈیشری میں نئی روایت ڈالی۔
ججزنےایک دوسرےکےساتھ خط وکتابت شروع کردی۔ عدلیہ کوبطورادارہ کمزورکرنےکی کوشش کی گئی۔ چیف جسٹس کےعہدےمیں واضح کمی آئی۔ 2024میں جتناجوڈیشری کانقصان ہواماضی میں اسکی مثال نہیں ملتی۔ وہ اے بی این نیوز کے پروگرام سوال سے آگے میں گفتگو کر رہے تھے،انہوں نے کہا کہ
جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کی وجہ سےجوڈیشری کانقصان ہوا۔ 190ملین پاؤنڈکیس میں حکومت کےپاس ثابت کرنےکیلئےکچھ نہیں۔ بانی پی ٹی آئی کےخلاف190ملین پاؤنڈکاکیس بنتاہی نہیں تھا۔
بانی پی ٹی آئی کو190ملین پاؤنڈکیس میں سزانہیں دی جاسکتی۔
نوازشریف برطانیہ میں اپنی جائیدادکامنی ٹریل نہیں دےسکے۔ عدالتیں بانی پی ٹی آئی کوانصاف نہیں دےرہیں۔ عدت نکاح اورسائفرکیس میں بانی پی ٹی آئی کیخلاف کچھ ثابت نہیں ہوا۔
سائفرکیس میں ہم نےامریکامیں 2بار احتجاج کیا۔
اگرانصاف کیاجائےتوبانی پی ٹی آئی کی سزانہیں بنتی۔ عدت نکاح جیسابیہودہ کیس بناکربانی پی ٹی آئی کی کردارکشی کی گئی۔ فارم45میں(ن) لیگ نےبڑےپیمانےپرردوبدل کیا۔ یاسمین راشدنوازشریف کوواضح برتری سےہرارہی تھیں۔
دھاندلی کرکےیاسمین راشدکوہروایاگیا۔ حکومتی چاہتی ہےفروری تک کیسزکولٹکایاجائے۔ مجھےمذاکراتی عمل میں شہبازشریف حکومت پراعتبارنہیں۔ امیدکرتاہوں میری پارٹی بھی اس بات کوسمجھ چکی ہوگی۔
بانی پی ٹی آئی بالاخرجیل سےرہاہوجائیں گے۔ چیف الیکشن کمشنرنےالیکشن نتائج کوتبدیل کیا۔ تحقیقات ہوں گی توحقائق سب کےسامنے آئیں گے۔
ابو زر سلمان نیازی نے کہا کہ سارےمسائل کی وجہ پی ٹی آئی کاسوشل میڈیانہیں ہے۔ ملک کوآئین وقانون پرنہ چلانا مسائل کی جڑ ہے۔ سوشل میڈیا سے متعلق شیرافضل مروت کی رائے سےاتفاق نہیں کرتا۔
سوشل میڈیا پاکستان تحریک انصاف کی جان ہے۔ جب آوازکودبایاجاتاہےتوعوام کاانحصار دوسرےذرائع پرہوتاہے۔ پی ٹی آئی سوشل میڈیانے جماعت کیلئےبہت لڑائی لڑی ہے۔ سوشل میڈیاکی طاقت کوتسلیم کیاجاناچاہیے۔
190ملین پاؤنڈکیس میں حکومت کےپاس ثابت کرنےکیلئےکچھ نہیں۔ جانتےہیں حکومت190ملین پاؤنڈکیس میں بانی کوسزادیناچاہتی ہے۔ بانی پی ٹی آئی نےڈیڈلائن دی ہےمذاکرات اسی طرح چلیں گے۔
اگرکسی نےمذاکرات کرنےہیں توہمارےپاس بہت آپشن ہیں۔ تحریک انصاف اپنی جدوجہدسےکسی صورت پیچھےنہیں ہٹےگی۔ مذاکرات اگرکامیاب نہیں ہو تےتوسول نافرمانی کےسواکوئی آپشن نہیں۔
پاکستان پرجوپابندیاں لگائی گئی ہیں ہم اس عمل کی مذمت کرتےہیں۔ پی ٹی آئی کورکمیٹی اجلاس میں بھی یہ چیززیرغورآئی۔ تحریک انصاف ٹویٹ سےلاتعلقی کااظہارکرتی ہے۔ پی ٹی آئی کےکسی مستنداکاؤنٹ سےاس قسم کاٹویٹ نہیں کیاگیا۔ پی ٹی آئی کورکمیٹی اجلاس میں اس پرناپسندیدگی کااظہارکیاگیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *