مجھ پر موٹر سائیکل چوری، اے ٹی ایم کارڈ چھین کر بھاگنے کا مقدمہ بنایا گیا: صنم جاوید
لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریکِ انصاف کی رہنما صنم جاوید نے کہا ہے کہ مجھ پر پولیس والے سے موٹر سائیکل چوری کرنے اے ٹی ایم کارڈ چھین کر بھاگنے کا مقدمہ درج کیا گیا۔
سرگودھا میں انسدادِ دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم عدالتوں میں حاضری لگوا کر بھاگتے ہیں کہ کہیں پولیس نئے مقدمے میں گرفتار نہ کر لے۔
انہوں نے کہا کہ ویسے بھی ہمیں احتجاج کر کے احتجاج کی عادت ہو گئی ہے، ہم جیل سے باہر آ کر بھی جیل میں ہیں۔
صنم جاوید نے کہا کہ ہم وہ قوم ہیں جنہوں نے 75 سال میں پہلی مرتبہ انہیں ٹکر دی ہے۔
پی ٹی آئی رہنما نے یہ بھی کہا کہ پنجاب میں بسوں پر تصویریں لگا دینے سے بی بی کی کارکردگی ثابت نہیں ہوتی۔