بیک وقت سیکٹروں موبائل فونز استعمال کرکے ماہانہ لاکھوں روپے کمانے والا شخص گرفتار

چین (قدرت روزنامہ)چین میں بیک وقت سیکٹروں موبائل فونز استعمال کرکے ماہانہ لاکھوں روپے کمانے والا شخص گرفتار ہوگیا۔

مشرقی چین سے تعلق رکھنے والا شخص 400 سے زائد اسمارٹ فونز کو بیک وقت استعمال کرکے لائیو اسٹریمز سے انعامات جیتنے کی کوشش کرتا تھا، جسے اب گرفتار کرلیا گیا ہے۔

چینی میڈیا کے مطابق ملزم صوبے جیانگسو کی ایک رہائشی عمارت میں واقع چھوٹے سے گیراج میں سیکڑوں ڈیوائسز کو آپریٹ کرتا تھا۔ ایک بزرگ راہ گیر نے گیراج میں غیر معمولی سرگرمیوں کا مشاہدہ کیا تو اس نے پولیس کو رپورٹ کیا۔

ملزم نے اعتراف کرلیا ہے کہ اس کے تمام فونز اسٹریمنگ پلیٹ فارم اکاؤنٹس سے منسلک ہیں تاکہ وہ ایک لائیو اسٹریم تک رسائی حاصل کرکے لکی بیگز جیتنے کے مواقع بڑھا سکے۔ چین میں اس طرح کے لکی بیگز جیتنے کے لیے ایک فون سے صرف ایک پیغام بھیجا جاسکتا ہے۔

اس طریقہ کار سے وہ ماہانہ 10 سے 20 ہزار یوآن (3 لاکھ 85 ہزار سے 7 لاکھ 71 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) کما رہا تھا۔

پولیس کی جانب سے یہ تو نہیں بتایا گیا کہ اس پر کیا سزا سنائی جا سکتی ہے مگر چینی قوانین کے تحت اس جرم پر 3 سال قید یا جرمانے کی سزا سنائی جاسکتی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *