سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی
کراچی(قدرت روزنامہ)ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت 2000 روپے کم ہو کر 271300 روپے کی سطح پر آگئی جبکہ فی دس گرام سونے کی قیمت 1715روپے کم ہو کر 232596 روپے ہوگئی۔ اس کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 3350روپے اور 10گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2872.08روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 20ڈالر کی کمی سے 2601ڈالر کی سطح پر آگئی جس کے بعد مقامی مارکیٹوں میں بھی سونے کے نرخ کم ہوئے۔