ملک میں سردی جوبن پر، دریائے سندھ جم گیا


کراچی (قدرت روزنامہ)ملک بھر میں سب سے زیادہ سردی اسکردو اور لیہہ میں پڑی جہاں درجہ حرارت منفی 12 ریکارڈ کیا گیا ہے۔
گلگت میں درجہ حرارت منفی 8، استور میں منفی 6 اور ہنزہ میں منفی 4 رہا۔ جبکہ چترال اور دیر میں بھی پارہ منفی 5 ریکارڈ کیا گیا۔
بلوچستان میں بھی شدید سردی ریکارڈ کی جار ہی جہاں ضلع قلات میں پارہ گر کر منفی 7 اور کوئٹہ میں منفی 6 ریکارڈ کیا گیا۔
مری میں درجہ حرارت منفی 2 رہا، سندھ میں سب سے زیادہ سردی تھرپارکر کے ضلعی ہیڈ کوارٹر مٹھی میں پڑی جہاں درجہ حرارت 2 ریکارڈ کیا گیا۔
رپورٹس کے مطابق اسکردو میں شدید سردی کے نتیجے میں دریائے سندھ کے منجمد ہوجانے کی بھی اطلاعات ہیں۔
کراچی میں کم سے کم درجہ حرارت 12 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ اس کے مختلف حصوں میں درجہ حرارت 10 سے 11 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *