بلوچستان کے حالات پرسخت افسوس، ملک میں سیاستدان کم ٹھیکدار زیادہ اسمبلیوں میں بیٹھے ہوئے ہیں، جان جمالی


کوئٹہ ،اوستہ محمد(قدرت روزنامہ)بلوچستان کے سینئر سیاستدان سابق اسپیکر بلوچستان اسمبلی جان جمالی نے کہا ہے کہ پاکستان کی حالت اس وقت ٹھیک نہیں ہیں بلوچستان کے حالات دیکھ کر مجھے سخت افسوس ہوا ہے پاکستان کے فوج سے میں محبت کرتا ہوں اس وقت ملک میں سیاستدان کم اور ٹھیکدار زیادہ اسمبلیوں میں بیٹھے ہوئے ہیں ملک کی معیشت کو مزید بہتر بنانے کے لیے سینئر سیاستدانوں کو اسمبلیوں میں لانا چاہیے تاکہ وہ ملک کو بحرانوں سے نکال سکیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے حروں کے روانی پیشوا پیر صبغت اللہ المعروف پیرپاگارہ کے اعزاز میں دیئے گئے چائے پارٹی کے موقع پر (یو این اے) نیوز ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا سابق اسپیکر بلوچستان اسمبلی جان جمالی نے کہا کہ سندھ اور بلوچستان کے ساتھ پانی کے معاملے پر وفاق کو سنجیدگی سے نوٹس لینا چاہیے ملک کی معیشت کا دارومدار زراعت سے وابستہ ہے جب کاشتکاروں کا معاشی قتل ہوگا جس کو ہم کسی صورت برداشت نہیں کریں گے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ اس وقت اسمبلیوں میں سیاسدان کم اور ٹھیکدار زیادہ بیٹھے ہوئے ہیں ٹھیکداروں سے خیر کی توقع نہیں رکھی جاسکتی اگر پاکستان کو موجودہ بحرانوں اور بدامنی سے نکالنا ہے تو ٹھیکداروں کے بجائے حقیقی سیاستدانوں کو موقع دیا جائے جو ملک کو بحرانوں سے بھی نکال سکتے ہیں اور معیشت کو بھی بہتری کی جانب راغب کرسکتے ہیں انہوں نے کہا کہ زراعت کے شعبہ پر جس طرح ٹیکسز لگائے جارہے ہیں اس سے زراعت سے وابستہ زمیندار پریشان ہیں جب زراعت سے وابستہ افراد پریشان ہوں گے تو ملک کی معیشت کس طرح بہتر ہوسکتی ہے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ میں پاکستانی فوج سے محبت کرتا ہوں لیکن ملک کا پہیہ چلانے کے لیے سینئر ساستدانوں کو اسمبلیوں میں موقع دیا جائے تاکہ وہ پاکستان کو ترقی یافتہ ممالک کے صفوں میں شامل کرسکیں انہوں نے کہا کہ زراعت کے بعد ہمیں اپنے نوجوانوں کو موقع دینا چاہیے جو کچھ کرنا چاہتے ہیں لیکن بدقسمتی سے میرٹ کے بجائے من پسند افراد کو بھرتی کرکے نوجوانوں کی حوصلہ شکنی کی جارہی ہے جو کسی صورت بھی بہتر نہیں اس سے قابل اور حقدار نوجوانوں کی حق تلفی ہوتی ہے جب قابل اور محنتی نوجوانوں کو روزگار نہیں ملے گا تو وہ غلط راستوں پر چلے جائیں گے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *