برابچہ میں 6 ایکڑ اراضی سے پوست کی کاشت تلف کردی گئی


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)پاک افغان سرحدی علاقہ برابچہ میں لیویز فورس کی کاروائی مزید چھ ایکٹر پوست تلف کردیا تفصیلات کے مطابق پاک افغان سرحدی علاقہ برابچہ میں لیویز کو اطلاع ملی تھی کہ پہاڑی علاقے میں چھ ایکٹر پوست کاشت کی گئی ہے لیویز موقع پر پہنچ کر پوست کو تلف کردیا اور ٹریکٹر کے ذریعے بلیڈ لگاکر مکمل طور پر پوست کو ختم کردیا اسی ایک ہفتے میں لیویز فورس کی یہ دوسری کاروائی ہے اب تک مجموعی طور پر ضلع میں 16 ایکٹر اراضیات پر تیار پوست کو تلف کر چکے ہیں اور زمینداروں کو سختی کے ساتھ تاکید کی گئی ہے کہ پوست کی کاشت سے گریز کریں لیویز فورس کسی صورت پوست کاشت کرنے نہیں دیگی سخت کاروائی عمل میں لائی جارہی ہے میجر طاہر خان زرکون کا مزید کہنا تھا پوست کی کاشت انتہائی خطرناک عمل ہے اس سے منشیات کے استعمال میں نہ صرف اضافہ ہوگا بلکہ یہ ایک ناسور ہے اس کا خاتمہ انتہائی ضروری ہے جو معاشرے کو کینسر کی طرح اپنی لپیٹ میں لے گی تمام ضلع کے لوگ پوست کی کاشت سے گریز کریں لیویز فورس کو جن جن پہاڑی یا صحرائی علاقوں میں پوست کاشت کی اطلاع مل جاتی ہے اسکے اوپر بھر پور ایکشن لیا جائے گا اور متعلقہ زمینداروں کے خلاف بھی سخت کاروائی کرینگے اسی ایک ہفتے میں لیویز کی دوسری کامیاب کاروائی ہے لیویز کے اس اقدام پر عوامی حلقوں کی جانب سے خوب سراہا گیا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *