حکومت بلوچستان نے کینسر کے مریضوں کا مفت علاج شروع کر دیا

کینسر کے مریضوں کو تیرہ لاکھ روپے مالیت تک کے انجیکشن مفت فراہم کئے جانے لگے


کوئٹہ (قدرت روزنامہ)حکومت بلوچستان نے کینسر کے مریضوں کا مفت علاج شروع کر دیا۔بولان میڈیکل کالج میں امراض کینسر کا وارڈ فعال کردیا گیا ۔
کینسر کے مریضوں کو تیرہ لاکھ روپے مالیت تک کے انجیکشن مفت فراہم کئے جانے لگے ۔مریضوں اور ان کے ورثاء کا وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی صوبائی وزیر صحت بخت محمد کاکڑ سے اظہار تشکر ۔
مریضوں اور ان کے ورثاء کا کہنا ہے کہ پہلا صوبہ بلوچستان اور پہلا وزیر اعلٰی میر سرفراز بگٹی ہے جن کی حکومت میں کینسر کی مہنگی ادویات مفت دی گئی ہیں۔
ترجمان صوبائی حکومت شاہد رند نے کہاہے کہ بلوچستان میں کینسر کے مریضوں کی بہتر دیکھ بھال اور علاج معالجے کے لئے کوشاں ہیں۔کینسر کے مریضوں کے علاج معالجے کے لئے علیحدہ سے کینسراسپتال کی تعمیر بھی جاری ہے۔
وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی محکمہ صحت میں اصلاحات لاکر ہر غریب و امیر تک معیاری علاج معالجے کی سہولیات پہنچانے کے لئے پرعزم ہیں۔حکومتی اصلاحات کے فوائد عام آدمی تک پہنچائیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *