ویڈیوز وائرل ہونے کے بعد ایک عرصہ غائب رہنے والی مناہل ملک پھر منظرعام پر آگئیں
کراچی(قدرت روزنامہ)معروف ٹک ٹاک اسٹار مناہل ملک نا مناسب ویڈیوز کے وائرل ہونے پرشوبز چھوڑ نے کےاعلان کے بعد ایک بارپھرمنظرعام پر آئی ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب کی ایپ ’انسٹاگرام‘ پر اپنی ایک پوسٹ میں مناہل ملک نے اپنے مداحوں کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ’ مجھے امید ہے کہ آپ اچھے ہوں گے، بہت لوگوں سے غلطیاں ہوتی ہیں لیکن سب نے بس میری غلطیوں کو دیکھا، یہ نہیں دیکھا کہ میں کیسی انسان ہوں۔
مناہل ملک نے لکھا کہ خیرمیری وجہ سے میرے مداح بہت ڈسٹرب تھے کہ مناہل تم کوواپس آنا ہوگا اور میری فیملی بھی چاہتی تھی کہ مجھے واپس آنا چاہیے، یہ دُنیا کسی کو جینے نہیں دے گی۔
مناہل ملک نے مزید لکھا کہ ’بس شریف وہ ہیں جن کے گناہ چھپے ہوئے ہیں، مجھے اس کی کوئی پروا نہیں کہ کوئی میرے بارے میں کیا سوچ رہا ہے، مجھے بہت لوگ باتیں کریں گے لیکن اب میں وہ مناہل ہوں جو بہت مضبوط ہے، اس کو کسی کی بکواس باتوں سے اب فرق نہیں پڑتا۔
اس سے قبل مبینہ طور پر نازیبا ویڈیوز وائرل ہونے کے بعد ٹک ٹاکر مناہل ملک نے اپنے ایک جذباتی پیغام میں کہا تھا کہ اپنے مداحوں سے معافی مانگتی ہوں، میں لوگوں کے رویوں سے تنگ آچکی ہوں اور اندر سے مر چکی ہوں۔