9 مئی مقدمات: یاسمین راشد، شاہ محمود قریشی کی درخواست ضمانت پر سماعت نہ ہوسکی
لاہور ( قدرت روزنامہ ) 9 مئی کو جلاو گھیراوکے مقدمات میں پی ٹی آئی رہنماوں ڈاکٹر یاسمین راشد اور شاہ محمود قریشی کی درخواست ضمانت پر سماعت نہ ہو سکی۔
نو مئی جلاو گھیراو کے مقدمات میں شاہ محمود قریشی اور ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست ضمانت بعدازگرفتاری پر سماعت جج کے رخصت پر ہونے کے باعث بغیر کارروائی 4 جنوری تک ملتوی کردی گئی۔
واضح رہے کہ پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی نے تھانہ شادمان میں درج جلاوگھیراوجبکہ یاسمین راشد نے راحت بیکری کے باہر جلاو گھیراو کے مقدمے میں درخواست ضمانت دائر کر رکھی ہے۔