کیا آپ کو اندازہ ہے، بھارتی اداکارہ تمنا بھاٹیا کے پاس کتنی دولت ہے؟


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بالی ووڈ اور ساؤتھ انڈین سنیما کی معروف بھارتی اداکارہ تمنا بھاٹیا کو طویل عرصے سے ان کی شاندار اداکاری اور بے مثال فیشن سینس کی وجہ سے سراہا جاتا ہے اور ان کی لگژری کارروں سے لے کر ہائی اینڈ رئیل اسٹیٹ تک ان کی دولت اور طرز زندگی ان کے مداحوں کی توجہ کا مرکز بنی رہتی ہے۔

بھارتی اداکارہ تمنا بھاٹیا تقریبات اور سوشل میڈیا پر مشہور رہتی ہیں لیکن ان کے گلیمر کے علاوہ دولت اور پرتعیش لذتوں سے بھرا ہوا طرز زندگی بھی ایک دلچسپ کہانی بیان کرتا ہے۔
تمنا بھاٹیا نے اپنے کیریئر کا آغاز صرف 16 سال کی عمر میں 2005 کی فلم ’چاند سا روشن چہرا‘ سے کیا تھا۔

گزشتہ برسوں میں انہوں نے ’باہوبلی‘، ’لسٹ اسٹوریز 2‘ اور ’ببلی باؤنسر‘ جیسی فلموں میں یادگار اداکاری کے ساتھ بالی ووڈ اور ساؤتھ انڈین سنیما میں اپنا نام بنایا ہے۔
ان کی 2024 میں ریلیز ہونے والی فلموں بشمول ’ویدا‘ اور نیٹ فلکس پر ’سکندر کا مقدر‘نے انہیں سرخیوں میں رکھا ہے۔
تمنا بھاٹیا کی زیادہ تر آمدنی ان کے فلمی پراجیکٹس اور برانڈ سے ہوتی ہے۔ معروف زیورات کے برانڈز، آن لائن شاپنگ پلیٹ فارمز اور الیکٹرانکس سے متعلق اشیا کے اشتہارات سے وہ بے شمار پیسا کما لیتی ہں۔

حال میں میں بھارتی میڈیا رپورٹس میں انکشاف کیا گیا ہے کہ انہوں نے آئی پی ایل 2018 کی افتتاحی تقریب میں 10 منٹ کی پرفارمنس کے لیے 60،000 ڈالر لیے۔
ان کی دولت کی مزید عکاسی ان کی پرتعیش کاروں سے ہوتی ہے، جس میں 52,000 ڈالر مالیت کی بی ایم ڈبلیو 320 آئی، 123،000 ڈالر کی مرسڈیز بینز جی ایل ای اور 91،000 ڈالر مالیت کی رینج روور ڈسکوری اسپورٹ کار شامل ہیں۔

اداکارہ کے پاس رئیل اسٹیٹ بھی ہے، جس میں ممبئی کی ایک فلک بوس عمارت کی 14 ویں منزل پر ایک شاندار سی ویو اپارٹمنٹ بھی شامل ہے جس کی قیمت 2 ملین ڈالر ہے۔
اس کے علاوہ وہ ممبئی میں 940،000 ڈالر سے زیادہ مالیت کی دیگر جائیداد بھی رکھتی ہیں۔ تمنا بھاٹیا کے ڈیزائنر بیگ سے ان کی آمدنی میں ایک اور اضافہ ہوتا ہے، اس میں گچی، وائی ایس ایل اور چینل جیسے برانڈز شامل ہیں۔

2024 میں ان کی دولت کا تخمینہ تقریباً 14.5 ملین ڈالر کی دولت لگایا گیا ہے اور اس دولت میں مسلسل اضافہ ہی ہوتا چلا جا رہا ہے۔