مہوش حیات نے صدارتی تمغہ امتیاز ملنے کی حیران کن وجہ بتا دی
کراچی (قدرت روزنامہ) پاکستان کی معروف اداکارہ مہوش حیات نے اُنہیں صدارتی تمغہ امتیاز ملنے کی حیران کن وجہ بتادی اور دعویٰ کیا کہ ان کی فلم نے 160 کروڑ روپے کا بزنس کیا، اس لیے انہیں صدارتی تمغہ امتیاز ملا، وہ نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کررہی تھیں۔
پروگرام میں مہوش حیات سے سوال کیا گیا کہ پاکستان میں کتنے فیصد مرد بڑھا ہوا پیٹ چھپانے کے لیے شلوار قمیض پہنتے ہیں جس پر جواب دیتے ہوئے اداکارہ نے خیال ظاہر کیا کہ 50 فیصد پاکستانی مرد اپنا بڑھا ہوا پیٹ چھپانے کے لیے شلوار قمیص پہنتے ہیں۔
اداکارہ نے مزید کہا کہ وزیراعظم کو کچھ وقت دیں، ان کے پاس جادو کی چھڑی نہیں ہے۔