ارجن کپور نے ملائکہ کے والد کی موت کے بعد اداکارہ کے ساتھ رہنے کی وجہ بتا دی

ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ کی مشہور سابقہ جوڑی ارجن کپور اور ملائکہ اروڑہ اپنے بریک اب کے بعد سے خبروں کا حصہ بنے ہوئے ہیں تاہم مداح اس وقت حیران ہوئے جب انہوں نے ارجن کو ملائکہ کے والد کی آخری رسومات پر ان کے ساتھ دیکھا۔

ملائکہ کے والد کی خودکشی کے بعد سے ان کی آخری رسومات تک ارجن کپور کو مشکل وقت میں ملائکہ کے ساتھ کھڑے دیکھا گیا اور ان کی کئی ویڈیوز وائرل ہوئی جنہوں نے صارفین کی توجہ سمیٹی تاہم اس جوڑی کے مداحوں کا یہ سوال تھا کہ آخر ارجن بریک اپ کے بعد بھی ملائکہ ساتھ کیوں موجود ہیں۔

اب ایک حالیہ انٹرویو کے دوران ارجن کپور نے مداحوں کے اس سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ ’اگر میں کسی کے ساتھ جذباتی طور پر جڑ جاؤں تو چاہے خوشی ہو یا غم میں ان کے ساتھ کھڑا رہتا ہوں‘۔ان کا کہنا تھا کہ اگر خوشی میں مجھے بلایا جائے تو جاؤں گا اور اگر مشکل وقت ہو تو خود وہاں موجود ملوں گا۔

یاد رہے کہ کچھ دن قبل ارجن کپور نے ایک ایونٹ میں اپنے اور ملائکہ کے تعلقات پر خاموشی توڑتے ہوئے اس بات کی تصدیق کی تھی کہ اب وہ سنگل ہیں جب سوشل میڈیا پر ملائکہ اور ارجن کے بریک اپ کی خبریں گردش کر رہی تھیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *