پاکستانی اداکار عمر عالم نے دوران پرواز جہاز میں لڑکی کو شادی کی پیشکش کر دی، ویڈیو وائرل

کراچی (قدرت روزنامہ) پاکستانی اداکار و رئیلٹی شو ’تماشہ‘ سیزن 1 کے ونر عمر عالم کو ان کی محبت مل گئی، پرواز کے دوران اپنی محبوبہ کو پروپوز کیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

اداکار نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ویڈیو شیئر کی ہے۔مذکورہ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ انہوں نے دورانِ پرواز بھرے ہوئے جہاز میں اپنی محبوبہ سے اظہارِ محبت کرتے ہوئے خوبصورت و رومانوی انداز میں انگوٹھی پیش کرتے ہوئے شادی کے لیے انہیں پروپوز کیا ہے۔

انسٹا پوسٹ کے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ ’اس نے ہاں کہہ دی، اب یہ آفیشل ہو گیا ہے‘۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Umer Aalam (@umeraalamofficial)

اداکار کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو کے کمنٹس میں تبصرہ کرتے ہوئے ساتھیں فنکاروں اور مداحوں نے اس جوڑی کو زندگی کے اس خاص موقع پر مبارک باد پیش کی اور ان کی آنے والی زندگی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا ہے۔

خیال رہے کہ سیالکوٹ سے تعلق رکھنے والے اداکار عمر عالم شوبز انڈسٹری کا ابھرتا ہوا نام ہیں۔

انہوں نے رئیلٹی شو ’تماشہ‘ سیزن 1 سے شہرت حاصل کی جبکہ ان کے مشہور ڈراموں میں پہلی سی محبت، رقصِ بسمل، گُرو سمیت دیگر شامل ہیں۔

عمر عالم نے فیچر فلم پرچی اور کرائم تھرلر ٹکسالی گیٹ میں بھی اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *