3 رینجرز اہلکاروں کو گاڑی کے نیچے کچلنے کا معاملہ، ملزم 3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے
ملزم ہاشم عباسی کو 7 روزہ جسمانی ریمانڈ کے بعد انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ابو الحسنات کے روبرو پیش کیا گیا۔
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)3 رینجرز اہلکاروں کو گاڑی کے نیچے کچلنے کے معاملے پر ملزم کو 3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا گیا۔
انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد میں 3 رینجرز اہلکاروں کو گاڑی کے نیچے دیکر کچلنے کے معاملے کی سماعت ہوئی، ملزم ہاشم عباسی کو 7 روزہ جسمانی ریمانڈ کے بعد انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ابو الحسنات کے روبرو پیش کیا گیا۔
رمنا پولیس کی جانب سے ملزم کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی۔
پراسیکیوٹر راجہ نوید نے کہا کہ ملزم سے تفتیش کرنی ہے ملزم کے بیان کی روشنی میں دیگر ملزمان کو گرفتار کرنا ہے، مزید 7 روز کا جسمانی ریمانڈ دیا جائے۔
اے ٹی سی عدالت نے ملزم کو 3 یوم کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔