مذاکرات سے سیاسی درجہ حرارت نیچے آنا خوش آئند ہو گا: فواد چودھری

فیصل آباد (قدرت روزنامہ ) سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا ہے کہ اگر حکومت اور اپوزیشن کے درمیان ہونے والے مذاکرات سے سیاسی درجہ حرارت نیچے آجائے تو خوش آئند ہو گا۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق فیصل آباد میں عدالت پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چودھری کا کہنا تھا کہ صبح اٹھ کر دیکھتے ہیں کونسے شہر میں پیشی پر جانا ہے، مقدمات میں چار بوریاں یوریا کھاد چوری بھی شامل ہے، نو مئی کیسز میں تو پورا پاکستان شامل ہے، جہاں جہاں تھانے اور تفتیشی غریب تھے وہاں مقدمات بنائے گئے ان کو اربوں پتی کر دیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب میں ایک لاکھ چھاپے مارے گئے ہیں، کروڑوں لوگوں کو تو براہ راست متاثر کر دیا ہے، تلخیاں زیادہ ہیں ان کو کم کرنے کی ضرورت ہے، اس لڑائی میں سب سے زیادہ نقصان پاکستان کا ہوا ہے، ہمیں نقصان ہوا ہے ہم نے فسطائیت سہی ہے تشدد سہا ہے۔
فواد چودھری کا کہنا تھا کہ آج مذاکرات کی ابتداءہوئی ہے خوش آئند ہے، سیاست کی سپیس ملے گی تو سیاست کریں گے، ہمیں ٹھڈے مکے مار کر نکال دینگے تو ہماری جگہ عام لوگ لے لیں گے، آج کے مذاکرات سے ٹمپریچر نیچے آتا ہے تو خوش آئند ہے، عمران خان اور سیاسی قیدیوں کو رہا کیا جائے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *