عوام کی موجیں! حکومت نے 40 چھٹیوں کا اعلان کیوں کردیا؟
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آئندہ سال 2025ء کے لیے حکومت نے سرکاری تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، جس کے مطابق سال بھر میں مجموعی طور پر 40 چھٹیاں ہوں گی۔ ان میں 17 عام تعطیلات اور 23 اختیاری چھٹیاں شامل ہیں۔
تاریخوں میں 5 فروری کو یوم کشمیر، 23 مارچ کو یوم پاکستان، اور 14 اگست کو یوم آزادی شامل ہیں۔ عید الفطر کی تعطیلات 30، 31 مارچ اور یکم اپریل کو ہوں گی، جبکہ عید الاضحی کے لیے 7 سے 9 جون کو چھٹیاں ہوں گی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق سال 2025 کے لیے اسلامی چھٹیاں متوقع تاریخ کے حساب سے طے کی گئیں، چاند کی رویت کے حساب سے چھٹیوں کا الگ نوٹیفکیشن بھی جاری کیا جائے گا۔
مزید معلومات کے مطابق بینکوں کی چھٹیاں یکم جنوری، یکم مارچ اور یکم جولائی کو ہوں گی۔ مسلم حکومتی ملازمین کو ایک سال میں صرف ایک آپشنل چھٹی ملے گی جبکہ غیر مسلم ملازمین کے لیے یہ تعداد تین ہے۔ اسلامی تعطیلات کی تاریخیں چاند کی رویت کے مطابق طے کی جائیں گی، اور ان کے لیے علیحدہ نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا۔