سلمان خان نے ہنی سنگھ کو فلم کی پیشکش کیوں کی؟


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بھارت کے مشہور ریپر و گلوکار ہنی سنگھ کی دستاویزی فلم نیٹ فلکس پر ریلیز کردی گئی ہے جس میں ان کی زندگی کے اتار چڑھاؤ اور کامیابیوں کو دکھایا گیا ہے۔
ہنی سنگھ کی حال ہی میں ریلیز ہونے والی دستاویزی فلم میں دکھایا گیا کہ کس طرح انہوں نے سلمان خان کے ساتھ فلم ’کسی کا بھائی کسی کی جان‘ میں کام کیا، انہوں نے اس فلم کے حوالے سے کچھ باتیں مداحوں کے ساتھ شیئر کیں۔
ہنی سنگھ نے کہا کہ بالی ووڈ اداکار سلمان خان نے انہیں ’کسی کا بھائی کسی کی جان‘ کا گانا ’لیٹس ڈانس چھوٹو موٹو‘ بھیجا اور کہا کہ وہ چاہتے ہیں میں اس کا ریپ بناؤں، ہنی سنگھ کے مطابق سلمان خان اگلے 2 دنوں میں اس گانے کی شوٹنگ کرنے والے تھے اور مجھ سے پوچھا کہ کیا آپ اس گانے کو ریپ کے انداز میں گانا چاہیں گے۔
دستاویزی فلم کا دلچسپ حصہ وہ تھا جس میں سلمان خان خود آئے اور یہ بتایا کہ انہیں کیوں لگتا ہے کہ ہنی سنگھ اس گانے کے لیے بہترین انتخاب ہیں۔ اداکار کا کہنا تھا کہ وہ حیدرآباد میں فلم کی شوٹنگ کر رہے تھے اور اسی لمحے انہیں ہنی سنگھ کا خیال آیا اس لیے انہوں نے ریپ کے لیے یہ گانا ہنی سنگھ کو دے دیا۔ ہنی سنگھ اسٹوڈیو گئے اور آدھے گھنٹے میں انہوں نے ریپ ختم کر دیا۔
سلمان خان نے بتایا کہ انہوں نے یویوہنی سنگھ سے درخواست کی کہ وہ بھی ان کے ساتھ گانے کی ویڈیو میں شامل ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ بچوں کے لیے واقعی زبردست گانا ہے۔
واضح رہےکہ موزیز سنگھ کی ہدایت کاری میں بننے والی، ہنی سنگھ کی دستاویزی فلم 20 دسمبر کو نیٹ فلکس پر نشر ہونا شروع ہوئی۔ ہنی سنگھ کے بالی ووڈ کے لیے گائے گئے گانوں میں ’پارٹی آل بائٹ‘، ’لنگی ڈانس‘، ’پارٹی آل نائٹ‘، اور ’ہائی ہیلز‘ وغیرہ شامل ہیں جنہوں نے گلوگار کو کامیابی سے ہمکنار کیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *