پاکستانی نژاد برطانوی صحافی صائمہ محسن رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئیں


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستانی نژاد برطانوی صحافی صائمہ محسن رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئیں۔
برطانوی صحافی صائمہ محسن نے انسٹاگرام پر اپنے نکاح کی تصویر اپ لوڈ کی اور رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے کی خوشخبری صارفین کو دی۔
رپورٹس کے مطابق صائمہ نے اپنے پرانے دوست اور بزنس مین پیوٹر(Piotr)سے شادی کی ہے۔
صائمہ محسن نے اپنی پوسٹ میں بتایا کہ میرا اور پیوٹر کا نکاح 12 دسمبر کو ہوا۔ یہ ایک نجی تقریب تھی جس میں صرف قریبی خاندان کے افراد اور دوستوں نے شرکت کی۔
واضح رہے کہ صائمہ محسن نے رواں سال ویمن پریس فریڈم کا کیتھی گینن لیگسی ایوارڈ جیتا تھا۔
صائمہ محسن پاکستان میں امریکی نشریاتی ادارے سی این این کی نامہ نگار بھی رہ چکی ہیں۔