بھارتی اداکارہ کی مسلمان آرٹسٹ سے شادی، کمیونٹی نے باہر نکال دیا
ممبئی (قدرت روزنامہ) بھارتی اداکارہ طناز ایرانی کی ذاتی زندگی ہمیشہ اتار چڑھاؤ سے بھری رہی ہے۔ انہوں نے دو شادیاں کیں، اپنی کمیونٹی سے نکالے جانے کا سامنا کیا، طلاق کا دکھ جھیلا، اور بالآخر خوشیوں بھری زندگی گزار رہی ہیں۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق طناز ایرانی نے اپنے کیریئر کا آغاز ٹی وی سے کیا اور پھر فلمی دنیا میں قدم رکھا۔ انہوں نے تھیٹر آرٹسٹ فرید کرم سے شادی کی، جو ان سے 18 سال بڑے تھے۔
View this post on Instagram
اس شادی کے دوران انہیں اپنے پارسی کمیونٹی کی شدید مخالفت کا سامنا کرنا پڑا، جس کی وجہ سے انہیں کمیونٹی سے نکال دیا گیا اور آگ کے مندر میں داخلے پر پابندی لگا دی گئی۔طناز نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ انہیں ان دنوں میں اسلام سے سہارا ملا اور وہ اکثر جماعت خانہ جایا کرتی تھیں۔
پہلی شادی ختم ہونے کے بعد، طناز کی زندگی میں محبت دوبارہ داخل ہوئی۔ انہوں نے اداکار بختیار ایرانی سے شادی کی، جو ان سے سات سال چھوٹے ہیں۔ بختیار کے خاندان نے پہلے ان کی شادی کی مخالفت کی، لیکن بعد میں دونوں کے خاندانوں نے اس رشتے کو قبول کر لیا۔
طناز اور بختیار 2007 میں شادی کے بندھن میں بندھے اور اب ان کا ایک بیٹا زیوس ہے، اور وہ اپنی زندگی خوشی سے گزار رہے ہیں۔