پی آئی اے کے طیارے میں فنی خرابی ، مسافرحادثے سے بال بال بچ گئے


کراچی(قدرت روزنامہ)کراچی سے اسلام آباد جانیوالی پی آئی اے کی پرواز کو فنی خرابی کے باعث ہنگامی طور پر لینڈنگ کرانی پڑگئی۔ترجمان پی آئی اے کے مطابق پی آئی ائے کی پرواز پی کے 300 کراچی سے ٹیک آف ہوتے ہی فنی خرابی کا شکار ہوگئی ،
لینڈنگ گیئر بند نہیں ہو سکا جس کے بعد اسے ہنگامی طور پر واپس لینڈ کرنا پڑ گیا۔، قومی ایئر لائن کے سی ای او خرم مشتاق بھی کراچی اسلام آباد کی پرواز میں سوار تھے۔بیان میں مزید کہا گیا کہ طیارہ روانگی کے 25 منٹ بعد واپس کراچی لینڈ کرگیا، طیارہ تبدیل کر کے مسافروں کو کچھ دیر میں روانہ کر دیا جائے گا۔