آنے والے دنوں میں بلوچستان، پاکستان کو لیڈ کرے گا، رانا مشہود
کوئٹہ (قدرت روزنامہ)وزیراعظم یوتھ پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمد خان نے کہا کہ پاکستان سے 100 دنیا سے 13 بچے بچیوں کو یوتھ کونسل کا حصہ بنایا۔ پروگرام میں پاکستان سمیت دنیا بھر سے درخواستیں طلب کی تھیں۔
وہ اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔
رانا مشہود نے یوتھ پروگرام کی تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ آئی ٹی، ایجوکیشن اور اسپورٹس سمیت مختلف کیٹگریز بنائی تھیں۔
ان کا کہنا تھا کہ آئندہ آنے والے دنوں میں بلوچستان پاکستان کو لیڈ کرے گا۔
رانامشہود کا کہنا تھا کہ وزیراعظم یوتھ پروگرام نے بہت سے کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ قومی یوتھ کونسل کا قیام شفاف طریقے سے عمل میں لایا گیا۔
شہبازشریف کا ویژن ہمیشہ نوجوانوں کو بااختیار بنانے کا رہا ہے۔ قومی یوتھ کونسل میں ہر شعبے کے ماہر نوجوانوں کو شامل کیا گیا۔
وزیراعظم یوتھ پروگرام کے چیئرمین کے مطابق وزیراعظم کی ٹیم نے دن رات محنت کرکے آئی ایم ایف کا معاہدہ ممکن بنایا۔
ان کا کہنا تھا کہ حکومت پر اعتماد کے باعث پوری دنیا کے سرمایہ کار پاکستان کارخ کررہے ہیں۔ نوجوانوں کے لیے روزگار کے مواقع پیدا کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ 8 ماہ کی حکومتی کارکردگی سب کے سامنے ہے۔7 سال بعد دنیا نے پاکستان میں سرمایہ لگانا شروع کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ ملکی معیشت کے حوالے سے اچھی خبریں آرہی ہیں۔پاکستان کامثبت تشخص پوری دنیا کے سامنے اجاگر کررہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی ٹیم نے آئی ایم ایف پروگرام پر کام کیا۔اس وقت ملک میں بیرونی سرمایہ کاری آرہی ہے۔