ڈاکٹر عفان قیصر کی نوجوان نسل کو تباہ کرنے پر اقرا کنول اور ڈکی پر شدیدتنقید
کراچی(قدرت روزنامہ)ڈاکٹر عفان قیصر نے ایک بار پھر مشہور ٹک ٹاکرز ڈکی بھائی، اقرا کنول اور دیگر ٹک ٹاکرز کو نئی نسل کے ذہن پر منفی اثرات ڈالنے پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
معدے اور ہیپاٹولوجسٹ کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر عفان قیصر ایک مشہور پاکستانی ڈاکٹر اور ڈیجیٹل تخلیق کار بھی ہیں جو اپنی عوامی اور صحت سے متعلق آگاہی ویڈیوز اور تحریکی تقاریر کے لیے مشہور ہیں۔ ان کے فیس بک فالوورز کی تعداد 4.2 ملین ہے۔ ڈاکٹر اکثر سوشل میڈیا پر انفلوئنسرز اور ڈیجیٹل تخلیق کاروں کو نوجوان نسل پر ان کے منفی کردار پر ٹوکتے رہتے ہیں ۔
وہ حال ہی میں ایک پوڈ کاسٹ میں نظر آئے۔ پوڈ کاسٹ میں، انہوں نے کہا، ڈیجیٹل میڈیا میں حرام اور حلال کے درمیان فرق کی وضاحت نہیں کی گئی ہے جیسا کہ ہم ڈیجیٹل میڈیا پر ڈاکٹر نازش، ڈاکٹر فرحت ہاشمی، ڈاکٹر شائستہ اور دیگر کو ان کی معلوماتی ویڈیوز کے لیے دیکھتے ہیں۔
سوال یہ ہے کہ آپ ڈیجیٹل میڈیا پر کس انداز میں آ رہے ہیں۔ یا تو آپ آگاہی اور معلومات سے بھرپور ویڈیوز بنا رہے ہیں، یا آپ اپنی تمام بہنوں اور والدہ کے ساتھ سوئمنگ پول میں چھلانگ لگا رہے ہیں، یا اپنی بیوی کا چہرہ پینٹ کر رہے ہیں اور اس کے کپڑے پہن رہے ہیں اور صرف اورصرف ویوز حاصل کرنے کی خاطر ایک طبقے کو متاثر کرنےاور اپنے لائف اسٹائل کی تشہیر کے ذریعے انہیں احساس کمتری میں مبتلا کررہے ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ مجھے لگتا ہے کہ اب انہوں نے اپنی بیڈ روم کی قربت کے علاوہ سب کچھ دکھایا ہے۔ ان کی زندگی کے بارے میں سب کچھ سوشل میڈیا پر ہے۔ اگر وہ برٹش یا امریکی ہوتے تو وہ بھی دکھا دیتے۔ آپ ڈیجیٹل میڈیا پر ایک جوڑے کے بارے میں سب کچھ دیکھ رہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا، یہ مواد تخلیق کرنے والے ماہانہ 4 سے 5 کروڑ باآسانی کما لیتے ہیں۔ یہ آسان پیسہ ہے، اور اب تمام کارٹونوں نے متحد ہو کر ایک ریسٹورنٹ بھی کھول لیا ہے۔
ڈاکٹڑ عفان کے نزدیک یہ خطرے کی گھنٹی ہے۔ یہ تشویشناک ہے کیونکہ نوجوان ذہن ان سے کیا اثر لے رہے ہیں؟ جب میں خاص طور پر ان بلاگرز کو کچھ کہتا ہوں تو مجھے اکثر اپنی بیوی نازش کی طرف سے تنقید کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ ڈاکٹرعفان نے کہا۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ ان سوشل میڈیا ایپلی کیشنز کا الگورتھم ہوشیاری سے کام کرتا ہے۔ بہت سارے لوگ بے ہودہ اور فحش مواد دیکھنے پر مجبور ہیں۔ الگورتھم ایسی ویڈیوز یا پوسٹس دکھاتا ہے جنہیں زیادہ ترسامعین دیکھتے ہیں اور شیئر کرتے ہیں۔