یوٹیلیٹی سٹورز پرمشروبات کی قیمتوں میں بھی اضافہ
کراچی(قدرت روزنامہ)یوٹیلیٹی اسٹورز پرمشروبات کی قیمتوں میں بھی اضافہ کر دیا گیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورزکارپوریشن نے ڈیڑھ لیٹر کی بوتل کی قیمت میں 15 روپے اضافہ کردیا، کولڈ ڈرنکس کی نئی قیمت 100 روپے مقرر کردی گئی۔ سوا دو لیٹر کولڈ ڈرنک کی بوتل 8 روپے مہنگی کی گئی جس کی نئی قیمت 129 روپے مقرر کی گئی ہے