پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کی کوارڈینیشن کمیٹی کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

مسلم لیگ ن اتحادی حکومت کے معاملات کو آگے نہیں بڑھانا چاہتی تو ہم اپنا آئندہ کا لائحہ عمل خود طے کر لیں گے


لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کی کوارڈینیشن کمیٹی کا اجلاس ہوا اجلاس کے آغاز میں ہی پیپلز پارٹی نے مسلم لیگ ن پر دو ٹوک موقف واضح کر دیا۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا پیپلز پارٹی کا مؤقف تھا کہ مسلم لیگ ن اتحادی حکومت کے معاملات کو آگے نہیں بڑھانا چاہتی تو ہم واضح کر دینا چاہتے ہیں کہ ہم اپنا آئندہ کا لائحہ عمل خود طے کر لیں گے۔ مسلم لیگ ن نے مؤقف اپنایا کہ ہم پیپلز پارٹی کے تحفظات کو دور کر کے معاملات کو آگے بڑھائیں گے۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں مختلف امور پر اتفاق کیا گیا، رحیم یار خان اور ملتان کی ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ کمیٹیوں کی سربراہی پیپلز پارٹی کو دینے پر اتفاق بھی ہوا جبکہ جیتنے والے حلقوں میں مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے منتخب ارکان اسمبلی کو مساوی فنڈز دینے پر بھی اتفاق کیا گیا۔
اجلاس میں اس بات پر بھی اتفاق کیا گیا کہ ضلعی سطح پر مختلف کمیٹیوں میں پیپلز پارٹی کو نمائندگی دی جائے گی اور پوسٹنگ و ٹرانسفر جیسے معاملات میں بھی مشاورت کی جائے گی۔
اجلاس میں واضح کیا گیا کہ گورنر اور وزیراعلٰی کے درمیان کوئی اختلاف موجود نہیں ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *