عالمی منڈی میں سونا سستا، پاکستان میں صورتحال کیا رہی؟جانیے

کراچی(قدرت روزنامہ)عالمی منڈی میں سونے کی فی اونس قیمت میں8ڈالر کمی کے بعد پاکستان میں بھی بھاؤ کم ہو گئے۔

صرافہ ڈیلرز ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونا8 ڈالر سستا ہوکر 2614 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔دوسری طرف پاکستان میں ایک تولہ سونا 800 روپے سستا ہوکر 2 لاکھ 72ہزار 600 روپے کا ہوگیا جبکہ دس گرام سونا 686 روپے سستا ہوکر 2 لاکھ 33ہزار 711 روپے کا ہوگیا۔ایک تولہ چاندی 3350 روپے برقرار ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *