نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پروازوں کے لیے کب کھلے گا؟ تاریخ سامنے آگئی


کوئٹہ (قدرت روزنامہ)نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی تکمیل کے بعد اب اس کے آپریشنل ہونے کا مرحلہ آ گیا۔ ایئرپورٹ کب تک پروازوں کے لیے کھل جائے گا، اس حوالے سے ایوی ایشن ذرائع کا بتانا ہے کی تیاریاں مکمل ہیں، کراچی اور اسلام آباد سے قومی ایئرلائن کی خصوصی پروازیں گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر بطور افتتاحی پرواز لینڈ کریں گی۔
واٹر سلیوٹ
ذرائع کے مطاب ق کراچی سے اے ٹی آر طیارے جبکہ اسلام آباد سے ایئربس اے 320 کی پرواز نیو گوادر انٹرنشنل ایئرپورٹ لینڈ کرے گی ۔ ایئرپورٹ پر قومی ایئرلائن کے طیاروں کو واٹر سلیوٹ دیا جائے گا۔
امکان ہےکہ نیو گوادر انٹر نیشنل ایئرپورٹ پر وفاقی وزیردفاع و ہوا بازی خواجہ آصف افتتاحی پرواز کا استقبال کریں گے۔
قومی ایئرلائن کے ترجمان کے مطابق نیو گوادر انٹر نیشنل ایئر پورٹ پر فلائٹ آپریشن کے لیے منصوبہ بندی کر لی گئی ہے، قومی ایئرلائن نیو گوادر ایئرپورٹ کے لیے اے ٹی آر اور ایئر بس 320 طیارے آپریٹ کرے گی۔
ایئر بس 320 طیارے کے آپریشن کے لیے آلات گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچائے جارہے ہیں۔
55 ارب روپے لاگت
ایوی ایشن ذرائع کے مطابق نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی تعمیر پر تقریباً 55 ارب روپے لاگت آئی ہے، گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے رن وے عالمی معیار کے مطابق بنائے گئے ہیں،جس پر ایئر بس 380 طیارے سمیت تمام بڑے طیارے لینڈ کرسکتے ہیں، گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) کا اہم منصوبہ ہے جسے چین کے اشتراک سے سول ایوی ایشن اتھارٹی نے تعمیر کیاہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *