سندھ میں چائلڈ لیبر اور کم عمری کی شادیوں کے حوالے سے چونکا دینے والے انکشافات
کراچی (قدرت روزنامہ)محکمہ اسکول ایجوکیشن سندھ نے صوبے بھر میں چائلڈ لیبر اور کم عمری کی شادیوں کے اعداد و شمار جاری کردیے ہیں۔
محکمہ اسکول ایجوکیشن سندھ کے سروے کے مطابق کراچی میں 2.38 فیصد کم عمر بچوں سے کام کروایا جارہا ہے، کراچی میں 15.4 فیصد، حیدرآباد میں 17.4 فیصد، عمرکوٹ میں 40.2 فیصد کم عمر شادیاں ہوئیں۔
سروے کے مطابق میرپور خاص میں 35.5 فیصد، نوشیروفیروز میں 28.8 فیصد، جامشورو میں 26.7فیصد کم عمری میں شادیاں ہوئیں، دادو میں 42.9 فیصد، ٹھٹہ میں 23.8فیصد، سجاول میں 22.2 فیصد، بدین میں 30.8 فیصد کم عمری میں شادیاں ہوئیں۔
تھرپارکر میں 36.4 فیصد، شکارپور میں 38.6 فیصد، خیرپور میں 28.8 فیصد، گھوٹکی میں 33.7 فیصد کم عمری میں شادیاں ہوئی ہیں، ٹنڈولایار میں 32.4 فیصد، ٹنڈو محمد خان میں 14.4 فیصد، سکھر میں 32.6 فیصد کم عمری میں شادیاں ہوئیں۔
مٹیاری میں 29.2 فیصد، جیکب آباد میں 46.3 فیصد، سانگھڑ میں 34.6 فیصد کم عمری میں شادیاں ہوئیں۔
یاد رہے کہ سندھ اسمبلی میں شادی کی کم سے کم عمر 18 سال مقرر کرنے کا قانون پاس کیا گیا ہے جبکہ اعداد و شمار سے معلوم ہورہا ہے کہ اس قانون پر عملدرآمد نہ ہونے کے برابر ہے۔