اداکارہ ہانیہ عامر بھارتی شہر چندی گڑھ جانے کے لیے کیوں بیتاب ہیں؟


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ہانیہ عامر نے بھارتی فلم انڈسٹری کی مداح ہیں اور وہ بالی ووڈ اور اس کے ایک سپر اسٹار شاہ رخ خان کے لیے بہت محبت رکھتی ہیں۔
حال ہی میں ایک انٹرویو میں انہوں نے انکشاف کیا کہ پہلی بالی ووڈ فلم جو انہوں نے بچپن میں دیکھی وہ بادشاہ تھی۔
ہانیہ نے شیئر کیا کہ ان کی والدہ نے ایک سی ڈی پر فلم چلائی جسے انہوں نے 25 سے زیادہ مرتبہ دیکھا ۔ انہوں نے اسے ایک ’کلر مووی‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس نے ان پر دیرپا تاثر چھوڑا حالانکہ وہ اس وقت بالی ووڈ کو پوری طرح سے نہیں سمجھتی تھیں۔
ہانیہ کا خیال ہے کہ بادشاہ جیسی فلمیں لوگوں کو ایک دوسرے کے قریب لاتی ہیں اور ایک تعلق کا احساس پیدا کرتی ہیں۔
جب بالی ووڈ کے کسی کردار کے بارے میں پوچھا گیا کہ وہ ادا کرنا پسند کریں گی تو ہانیہ نے کہا کہ اس حوالے سے وہ بھول بھلیاں سیریز سے ’چھوٹا پنڈت‘ کا انتخاب کریں گی۔
ہانیہ عامر کو کونسی فلموں میں کیا چیز اچھی لگتی ہے؟
ہانیہ نے اپنی کچھ پسندیدہ بالی ووڈ فلموں کا بھی ذکر کیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ اوم شانتی اوم کو اس کے تفریحی انداز کے لیے، تماشا کو اس کی گہری کہانی کے لیے اور رام لیلا کو اس کے خوبصورت رومانس کے سبب لیے رام لیلا بے انتہا پسند کرتی ہیں۔
ہندوستانی گلوکار اور ریپر، بادشاہ کے ساتھ اپنے تعلق کے بارے میں بات کرتے ہوئے ہانیہ نے کہا کہ وہ ان کے صرف ایک بہت اچھے دوست ہیں لیکن لوگ اکثر ان کی دوستی کا غلط مطلب لیتے ہیں۔
جب ان سے پوچھا گیا کہ وہ ہندوستان کی کس جگہ جانا پسند کریں گی تو انہوں نے چندی گڑھ کا نام لیا کیوں کہ ان کے دوست بادشاہ اسی شہر سے تعلق رکھتے ہیں۔
ہانیہ ہندوستانی ثقافت اور بالی ووڈ کی بہت مداح ہیں جنہیں سراہنے میں وہ کسی کنجوسی سے کام نہیں لیتیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *