بلوچستان میں ڈھائی ڈھائی سالہ حکومتی فارمولے کا علم نہیں، موجودہ حالات اس فارمولے کے متحمل نہیں، قدوس بزنجو


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنماء سابق وزیر اعلی بلوچستان وسینیٹر عبدالقدوس بزنجو نے کہا ہے کہ بلوچستان میںپاکستان پیپلز پارٹی اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے درمیان ڈھائی ڈھائی سالہ حکومتی فارمولے کا علم نہیںموجودہ حالات اس فارمولے کے متحمل نہیں ایک سازش کے تحت صوبے میں حالات خراب کئے گئے اور بے گناہ لوگوں کو نشانہ بنانے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ہمارے لوگ غیروں کے ہاتھ میں کھیل رہے ہیں۔ وفاق میں پیپلز پارٹی مسلم لیگ (ن) کو سپورٹ کررہی ہے صوبے میں وہ پیپلز پارٹی کے اتحادی ہیں بلوچستان اسمبلی میں اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) ڈھائی سال بعد بلاول بھٹو وزیراعظم بنانے پر راضی ہو تو صوبے میں وزارت اعلی مسلم لیگ (ن) کو دینے پرتیار ہیں۔ صوبے کے موجودہ حالات ڈھائی ڈھائی سالہ حکومتی فارمولے کے متحمل نہیںموجودہ صوبائی حکومت ایک وژن کے ساتھ کام کررہی ہے بلوچستان 20 سالوں سے دہشت گردی کا سامنا کررہا ہے ہماری سیکورٹی فورسز لیویز پولیس اور عام لوگوں نے بہت قربانیاں دی ہیںانسرجنسی کا نقصان صوبے کو پہنچا ہم ترقی میں پیچھے رہ گئے ہیں حالیہ 6 ماہ کے واقعات میں ایک سازش کے تحت اضافہ ہوا دشمن طاقتیں نہیں چاہتی کہ بلوچستان میں ترقی ہو بے گناہ لوگوں کو نشانہ بنانے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں اپنے ہی لوگ غیروں کے ہاتھوں میں کھیل رہے ہیںسیکورٹی فورسز اور صوبائی حکومت دہشت گردی پر قابو پانے کی کوششیں کررہی ہیں ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *