گوگل والِٹ کیا ہے اور پاکستان میں کب تک لانچ ہو رہا ہے؟


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستانی اینڈرائیڈ صارفین کے لیے خوشخبری، ادائیگی کا محفوظ نظام گوگل ڈیجیٹل والِٹ پاکستان میں جلد لانچ ہونے والا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق گوگل کی جانب سے پاکستان کو ان ممالک کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے جو جلد ہی گوگل والِٹ سپورٹ حاصل کرنے کے لیے تیار ہیں۔
اگرچہ گوگل نے ابھی تک کوئی باضابطہ اعلان نہیں کیا، لیکن یہ اطلاعات یہی ہیں کہ یہ زبردست فیچر مستقبل قریب میں جلد پاکستان میں دستیاب ہوگا۔
گوگل والِٹ ایک وسیع تر رول آؤٹ ہے، جس میں جیسے مصر، وینزویلا، برمودا، کمبوڈیا، ایل سلواڈور سمیت اور بہت سے دوسرے ممالک شامل ہیں۔
گوگل والِٹ کیا ہے؟
گوگل والِٹ (Google Wallet) پہلے گوگل پے (Google Pay) کے نام سے جانا جاتا تھا۔ یہ ایک ڈیجیٹل والِٹ ہے جو صارفین کو اپنے Android فونز پر ادائیگی ، لائیلٹی کارڈز، بورڈنگ پاسز، ٹکٹس اور بہت کچھ محفوظ کرنے کی اجازت دیتا ہے۔
گوگل والِٹ مجاز پوائنٹ آف سیل ٹرمینلز پر کنٹیکٹ لیس ادائیگیوں کو قابل عمل اور لین دین کو تیز تر اور زیادہ آسان بناتا ہے۔
ادائیگیوں کے علاوہ گوگل والِٹ مختلف ڈیجیٹل پاسز اور سرٹیفیکٹس کے انتظام کے لیے ایک محفوظ مرکز کے طور پر بھی کام کرتا ہے۔
پاکستان کے لیے فوائد
گوگل والِٹ صارفین کو اپنے اسمارٹ فونز سے کنٹیکٹ لیس ادائیگیوں کے قابل بنائے گا، جس سے فزیکل کارڈ لے جانے کی ضرورت ختم ہو جائے گی۔ یہ نہ صرف زیادہ آسان ہے بلکہ زیادہ محفوظ بھی ہے، کیونکہ یہ لین دین کو محفوظ رکھتا ہے۔
مالیاتی شمولیت میں اضافہ
گوگل والِٹ ڈیجیٹل ادائیگیوں کو مزید قابل رسائی بنا کر زیادہ لوگوں کو رسمی مالیاتی نظام میں لانے میں مدد کر سکتا ہے۔ یہ پاکستان جیسے ملک میں خاص طور پر اہم ہے، جہاں آبادی کا ایک بڑا حصہ بینکوں سے محروم ہے۔
اطمینان بخش سفر اور ٹکٹنگ
گوگل والِٹ میں بورڈنگ پاسز اور ٹکٹس محفوظ کرنے کی صلاحیت سفر اور ایونٹ میں بروقت حاضری کو یقینی بنا سکتی ہے۔ یہ کاغذی دستاویزات کی ضرورت ختم کرتا ہے، نتیجتاً صارفین چیک پوائنٹس پر اپنے ڈیجیٹل پاس کو آسانی سے اسکین کر سکتے ہیں۔
گوگل والِٹ لائیلٹی پروگرام انٹیگریشن
گوگل والِٹ میں لائیلٹی کارڈز کو اسٹور کرنے کی اہلیت صارفین کو اپنے انعامات اور رعایتوں پر نظر رکھنے میں مدد دے سکتی ہے، جو انہیں کاروباری سرگرمیوں میں زیادہ مشغول ہونے کی ترغیب دیتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *