فیروز خان اور ڈاکٹر زینب کے درمیان علیحدگی کی خبریں زیر گردش


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کےمعروف اداکار فیروز خان اور ان کی دوسری اہلیہ ڈاکٹر زینب کے درمیان علیحدگی کی افواہیں زور پکڑنے لگیں۔
فیروزخان نے پہلی اہلیہ عیلزہ سلطان سے علیحدگی کے بعد رواں سال مئی میں اپنی دوسری شادی کے بارے میں بتایا تھا،لیکن اس مختصر سے عرصے میں دونوں کےدرمیان علیحدگی کی خبریں دو مرتبہ سرگرم ہوتی دکھائی دیں۔
حال ہی میں اداکارفیروز خان نے زینب کو اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے اپنی دوسری بیوی کو اَن فالو کیا، جس کے بعد مداح اس نتجے پر جا پہنچے کہ فیروز خان کی دوسری شادی بھی ٹوٹ گئی ہے۔
فیروز خان کے عمل کے بعد مداحوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی،تاہم اس کے بعد فیروز خان کی دوسری اہلیہ زینب نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر پوسٹ کی ،جس نےمداحوں کی ایک نئی کشمکش میں مبتلا کردیا۔
انسٹاگرام اسٹوی کا سکرین جو کہ زینب کے اکاؤنٹ سے شیئر ہوئی اور اس میں لکھا تھا کہ،’یقیناً یہ میری زندگی کا سب سے مشکل فیصلہ تھا جومجھے لینا پڑا! میں نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ مجھے یہاں ایسا بیان لکھنا پڑے گا، لیکن میں اعلان کرنا چاہتی ہوں کہ میں اور فیروز اب ساتھ نہیں ہیں۔‘

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *