جسٹس منصور علی شاہ نے انتظامی جج بننے سے معذرت کرلی


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس منصور علی شاہ نے بطور انتظامی جج سپریم کورٹ ذمے داریاں ادا کرنے سے معذرت کر لی۔
ذرائع کے مطابق جسٹس منصور علی شاہ نے بھیجی گئیں انتظامی فائلوں پر دستخط کرنے سے واضح طور پر انکار کر دیا ہے۔
ذرائع ابلاغ کے مطابق اپنے اقدام کے دفاع میں جسٹس منصور علی شاہ کا کہنا ہے کہ وہ انتظامی جج کے عہدے سے سبکدوش ہو چکے ہیں۔
واضح رہے کہ سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے جسٹس منصور کو ایڈمنسٹریٹو جج سپریم کورٹ مقرر کیا تھا، مگر اب انہوں نے اس منصب پر کام جاری رکھنے سے انکار کردیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *