عائشہ آفریدی نے شادی کے حوالے سے اپنی خواہش کردی
کراچی (قدرت روزنامہ) معروف اداکارہ عائشہ آفریدی نے شادی کے حوالے سے اپنی خواہش کا اظہار کھل کر، کر دیا۔
حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران انہوں نے کہا کہ میرا خواب ہے کہ مجھے کوئی گلوکار مل جائے کیونکہ مجھے صرف گلوکار سے ہی شادی کرنی ہے۔عائشہ آفریدی نے کہا کہ مجھے آوازیں بہت پسند ہیں، لڑکے میں سب سے پہلے آواز ہی دیکھتی ہوں، بچپن میں لڑکیاں ڈائری میں لکھتی تھیں کہ مجھے ہینڈسم اور دراز قد لڑکا چاہیے لیکن میں سنگر لکھ کر آجاتی تھی۔
اداکارہ نے کہا کہ گلوکار وہ ہونا چاہیے کہ جس کی آواز مجھے اچھی لگے، چاہت فتح علی خان کی آواز پسند نہیں وہ گلوکار نہیں ان کے بارے میں سوچ بھی نہیں سکتی۔