سندھ بھر میں 27 دسمبر کو عام تعطیل کا اعلان
کراچی(قدرت روزنامہ)حکومتِ سندھ نے صوبے بھر میں 27 دسمبر بروز جمعہ عام تعطیل کا اعلان کردیا۔حکومتِ سندھ کی جانب سے 27 دسمبر کو تعطیل کا اعلان سابق وزیراعظم شہید بے نظیر بھٹو کی برسی کی مناسبت سے کیا گیااس سلسلے میں جاری کردہ سرکاری نوٹیفکیشن کے مطابق 27 دسمبرکو سندھ بھر میں صوبائی حکومت کے ماتحت کام کرنے والے سرکاری دفاتر بند رہیں گے۔
یاد رہے کہ مسلم دنیا کی پہلی خاتون وزیراعظم بے نظیر بھٹو کو 27 دسمبر 2007 کو ایک دہشت گرد حملے میں قتل کردیا گیا تھا۔ اس وقت پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی سربراہ بینظیر بھٹو کو راولپنڈی کے لیاقت باغ میں جلسے کے بعد خود کش حملہ اور فائرنگ کرکے قتل کیا گیا تھا، اس حملے میں ان کے علاوہ مزید 20 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔سابق وزیراعظم کی سترہویں برسی کے سلسلے میں پیپلز پارٹی کی جانب سے ان کی یاد میں مختلف تقریبات منعقد کی جائیں گی۔