جانیئے، خون کی روانی کو بہتر بنانے کے لئے کن چیزوں کا استعمال کرنا چاہیئے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)جسم میں خون کی مناسب روانی ہی صحت مندزندگی کی علامت ہوتی ہے لیکن جب یہی روانی بےترتیب ہوجاتی ہے تو انسانی زندگی متاثر ہوجاتی ہے . اس کا سیدھا تعلق ہماری خوراک سے بھی ہوتا ہے کیونکہ جس قسم کا کھانا کھاتے ہیں، اس کا اثر جسم میں میں موجود خون کی رگوں اور دل پہ پڑتا ہے .

اس لئے ضروری ہے کہ ہم اپنی روزانہ کی خوراک میں ادرک، پالک، پیاز اوراس طرح کی دیگر سبزیوں کو ضرور شامل کریں کیونکہ اس سے ہمارے خون کی روانی بہتر ہوتی ہے . متوازن غذا صحت کے لیے بہت فائدہ مند ہوتی ہے، پھلوں اور سبزیوں کا زیادہ استعمال جبکہ سرخ گوشت، پنیر اور دیگر حیوانی ذرائع سے حاصل ہونے والی چکنائی کم از کم اچھی صحت کے لیے مفید ہے . بہت زیادہ نمک بھی نقصان دہ ہوتا ہے، پھلوں ااور سبزیوں کا زیادہ استعمال جسمانی وزن کو صحت مند سطح پر رکھتا ہے جبکہ کولیسٹرول اور بلڈ پریشر کو مستحکم رکھتا ہے، جس سے شریانیں بھی صحت مند ہوتی ہیں . . .

متعلقہ خبریں