اللہ عزتوں کامالک،خواجہ آصف کا مذاکرات شروع کرنے پر عمران خان کو طعنہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ )پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور وزیر دفاع خواجہ آصف نے مذاکرات شروع کرنے پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کو اپنے مخصوص طنز کا نشانہ بنایا ہے۔
روز نامہ امت کے مطابق خواجہ آصف نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ جاری کی جس میں انہوں نے عمران خان کی ایک ویڈیو شیئر کی۔
ویڈیو میں عمران خان کو ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے دکھایا گیا، جس میں انہوں نے نواز شریف کی تصاویر دکھاتے ہوئے کہا کہ ’یہ وہی انسان ہے، یہ جو شکل تھی، یہ جب شیریں مزاری نے دیکھی تب بیچاری کی آنکھوں میں آنسو آگئے، میں پھر سے بتا دوں شیریں مزاری کی آنکھوں میں آنسو آنا مشکل ہے، بڑا مشکل کام ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *