حج آپریشن: معاونین اور ناظمین کیلئے سر کاری ملازمین سے 15دن کے اندردر خواستیں طلب
اسلام آباد ( قدرت روزنامہ )حج آپریشن کیلیے معاونین اور ناظمین کیلئے در خواستیں طلب کر لی گئی ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق وزارت مذہبی امور نے حج آپریشن 2025کیلئے معاونین اور ناظمین کے عہدہ کیلئے سر کاری ملازمین سے 15دن کے اندردر خواستیں طلب کر لی ہیں۔ سپر وائزری عہدہ کی 80اور معاون عملہ کی 800اسامیاں ہیں، این ٹی ایس کے ذریعے تحریری امتحان لیا جا ئے گا ، یہ در خواستیں گریڈ 7 سے گریڈ 18 تک کے افسرا و اہل کاروں سے مانگی گئی ہیں.
“جنگ ” کے مطابق معاونین حجاج اور ناظم کے سپر وائزری عہدہ کی 80اسامیاں ہیں۔ اس عہدہ کیلئے گریڈ 17 اور 18سے مرد و خواتین افسران در خواست دے سکتے ہیں۔ معاونین حجاج و ناظمین کے معاونتی عملہ اور فیلڈ سٹاف کیلئے بھی در خواستیں مانگی گئی ہیں۔ اس کی 800نشستیں ہیں۔ اس کیلئے گریڈ 7 سے 16 تک کے سر کاری ملازمین در خواست دے سکتے ہیں۔