سرکاری افسر نے بیمار اہلیہ کی خاطر قبل ازوقت ریٹائرمنٹ لی، مگر پھر کیا ہوا؟


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بھارت میں ایک سرکاری افسر نے اپنی بیمار اہلیہ کی دیکھ بھال کے لیے قبل ازوقت ریٹائرمنٹ لی مگر ریٹائرمنٹ کی تقریب میں ہی ان کی اہلیہ چل بسیں۔
بھارتی ریاست راجستھان کے شہر کوٹا میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے، ایک سرکاری افسر جس کی ریٹائرمنٹ میں کچھ عرصہ ابھی باقی تھا، مگر اس نے اپنی اہلیہ جو کہ بیمار تھی، کی خاطر قبل ازوقت ریٹائرمنٹ کی درخواست دی جو منظور بھی ہوگئی۔
سرکاری افسر کی ریٹائرمنٹ کے دن کی تقریب کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بیوی اور شوہر کے ساتھ دیگر کولیگز موجود تھے، میاں بیوی کو تقریب کے شرکا نے پھولوں کا ہار پہنایا، اس اس دوران خاتون کی طبیعت بگڑگئی۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ تقریب کے دوران خاتون کہتی ہیں کہ مجھے چکر آرہے ہیں، ساتھ ہی وہ میز اور اپنے شوہر کو تھام لیتی ہیں، پانی لاؤ، پانی لاؤ کی آوازیں بھی سنی جاسکتی ہیں، اس دوران خاتون وہیں تقریب میں بے ہوش ہوجاتی ہے۔
خاتون کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹرز نے انہیں مردہ قرار دے دیا، یوں اپنی اہلیہ کی تیمارداری کی خاطر ریٹائرمنٹ لینے والے سرکاری افسر کو اپنی ریٹائرمنٹ کے دن ہی اپنی بیوی کو ہمیشہ کے لیے الوداع کہنا پڑا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *