انٹر بینک میں امریکی ڈالر گراوٹ کا شکار
کراچی(قدرت روزنامہ)تبادلہ مارکیٹ میں پاکستانی روپیہ کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں کمی کا رجحان ہے۔
کرنسی ڈیلرز کے مطابق دوسری جانب ڈالر سستا ہونے سے روپے کی قدر بڑھنے لگی ہے۔ انٹر بینک میں ڈالر مزید 10 پیسے سستا ہونے کے بعد 278 روپے 37 پیسے کا ہو گیا۔
دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں تیزی کا رجحان ہے۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 111000 پوائنٹس کی حد بحال پوگئی۔ ہنڈریڈ انڈیکس 1017 پوائنٹس بڑھ کر 111440 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔