سعودی ایئر لائن نے پاکستانی حجاج کو خوش خبری سنا دی


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسلام آباد: حج پروازوں سے متعلق وزارت مذہبی امور اور سعودی ایئر لائن کے مابین معاہدہ طے پا گیا ہے، سعودی ایئرلائن نے پاکستانی حجاج کوبہترین سہولیات کی فراہمی کے عزم کا اظہار کیا ہے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق سعودی ایئرلائن 35 ہزار پاکستانی سرکاری حجاج کرام کو سفری سہولیات فراہم کریگی۔وزارت مذہبی امور کے مطابق پاکستانی حجاج کیلئے بہترین سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں۔
واضح رہے کہ سرکاری حج اسکیم میں 3 مرتبہ مدت بڑھانے کے باوجود کوٹہ مکمل نہ ہوسکا، 7 ہزار کم درخواستوں کی وصولی ہوئی۔
ذرائع نے بتایا کہ حکومت نے کوٹہ پورا کرنے کے لیے تیسری بار حج فارم جمع کرانے کی مدت بڑھائی تھی تاہم یہ حربہ بھی کام نہ آیا، حج درخواستوں کی تیسری مدت ختم ہونے تک 82 ہزار حج درخواست موصول ہوسکیں۔
وزارت مذہبی امور نے تمام درخواست گزاروں کو کامیاب قرار دے دیا ہے، وزارت مذہبی امور نے 7 ہزار رہ جانے والے کوٹے کو پُرکرنے کیلیے سر جوڑ لیے ہیں۔
ذرائع نے بتایا کہ وزارت مذہبی امور کی جانب سے حج درخواستوں کی دوبارہ وصولی کھولنے یا پرائیویٹ حج آپریٹرزکو کوٹہ دینے پرغور کیا جارہا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *