انسانی اسمگلرز کیخلاف کارروائی، ملکی و غیر ملکی پاسپورٹس، ویزا اسٹیکرز اور دیگر اشیا برآمد
امریکا، برطانیہ سمیت کئی ممالک کے جعلی ویزے، مہریں، اسٹوڈنٹس کارڈز اور بڑی تعداد میں دیگر اشیا برآمد

گجرانوالہ(قدرت روزنامہ)انسانی اسمگلرز کے خلاف ایک کارروائی کے دوران ملکی و غیر ملکی پاسپورٹس، ویزا اسٹیکرز اور دیگر اشیا برآمد کرلی گئیں۔
ایف آئی اے گجرات کمپوزٹ نے کارروائی کرتے ہوئے 2انسانی سمگلرز گرفتار کو گرفتار کرکے بڑی تعدادمیں پاسپورٹس، ٹکٹس اور دیگر سامان برآمد کرلیا۔ ڈائریکٹر ایف آئی اے کے مطابق ملزمان کی شناخت ضیا الرحمان،اعجازاحمد کے ناموں سے ہوئی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ ملزمان جعلی پاسپورٹس بنانے،دستاویزات پرنٹنگ،ویزا ا اسٹیکرز ، پرنٹس بنانے میں ملوث ہیں۔ ملزمان انسانی اسمگلنگ،کاغذات ٹیمپرنگ اورمختلف ملکوں کے ویزوں میں بھی ملوث پائے گئے۔
ملزمان سے 20پاکستانی پاسپورٹس،31غیرملکی پاسپورٹس،95جعلی مہریں برآمد ہوئیں۔ اس کے علاوہ 3جعلی پاکستانی امیگریشن مہریں،11جعلی امیگریشن مہریں ، دیگر ممالک،152بینک سلپس بھی ملی ہیں۔ ملزمان سے مختلف ممالک کے 13جعلی رہائشی کارڈز،4پیکٹس لیمینیشن شیٹس، ایک مشین، ٹائپ رائٹر اور 4 پریس ڈائی بھی برآمد کرلی گئیں۔
ملزمان سے سیاہی کی بوتل،7ڈرائیونگ لائسنس،23جعلی چیمبرآف کامرس کے کارڈز، 2بیرون ملک کارڈز،یوکے اسٹوڈنٹ کارڈاور50م مختلف ویزا اسٹیمپ فریم بھی ملے۔ پرنٹ لیمینشن شیٹ،12جعلی امریکی ویزے،96یورپ کے جعلی ویزے،18چائنہ جعلی ویزے،41یوکے جعلی ویزا اسٹیکرز برآمد ہوئے۔
ملزمان سے7یواے ای کے جعلی ویزا اسٹیکرز، 4پرتگال،2پولینڈ،2 اسپین، کوریا،جرمنی اورمالٹاکے بھی ویزا اسٹیکرز ملے ہیں۔ اس کے علاوہ سویڈن،لاٹویا،3یونان،2ملائشیا،کمبوڈیا،سربیا،ترکی،انڈونیشیا،برازیل،میکسیکو کے بھی جعلی ویزا اسٹیکرز برآمد کیے گئے ہیں۔
ملزمان سے اسٹپلرگن،فائلرز،3موبائل فونزبھی برآمد کیے گئے ہیں۔ یہ ملزمان بڑے پیمانے پر انسانی اسمگلنگ اور جعلی دستاویزات کادھنداچلارہے تھے۔ ایف آئی اے گجرات کمپوزٹ نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے ان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارنا شروع کردیے ہیں۔