ریحام خان ایک مرتبہ پھر دلہن بن گئیں، تصاویر وائرل

لاہور(قدرت روزنامہ)سابق اینکر، فلم پروڈیوسر اور بانی پی ٹی آئی عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے اپنی شادی کی دوسری سالگرہ کے موقع پر شوہر مرزا بلال کے ساتھ ایک شاندار فوٹو شوٹ کروایا ہے جو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہا ہے۔

ان تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ریحام خان دلہن کی طرح عروسی لباس زیب تن کئے ہوئے ہیں جبکہ ان کے شوہر نے سنہرے اور سفید رنگ کی شیروانی پہن رکھی ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Niche Lifestyle (@nichelifestyle)

ریحام خان نے دسمبر 2022 میں مرزا بلال سے شادی کی تھی جو ان سے عمر میں چھوٹے ہیں اور اس وقت ریحام اپنے شوہر کے ساتھ پاکستان میں وقت گزار رہی ہیں۔

سوشل میڈیا صارفین نے ریحام خان کے فوٹو شوٹ کی تعریف کرتے ہوئے ان کے سدا بہار حسن اور اسٹائل کو سراہا۔ ایک صارف نے لکھا، ’وہ خاتون جنہوں نے وقت کو شکست دے دی۔‘ مداحوں نے جوڑے کے لیے محبت بھری اور کامیاب زندگی کی دعائیں بھی کیں۔

یاد رہے کہ ان کی پہلی شادی سابق وزیر اعظم عمران خان سے ہوئی تھی، جو زیادہ عرصہ نہ چل سکی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *