پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کتنا اضافہ ہو سکتا ہے؟
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سال نو کے موقع پر پیٹرولیم منصوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان۔
وفاقی حکومت کی جانب سے ہر 15 روز بعد پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے تعین کے سلسلے میں امکان ہے کہ نئے سال کے موقع پر پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ بڑھ جائیں۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق وفاقی حکومت ڈیزل کی قیمتوں میں 4 روپے فی لیٹر سے زائد اضافے کر سکتی ہے، اسی طرح مٹی کے تیل کی قیمت میں ایک روپے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے۔ جبکہ پیٹرول کی قیمتوں کو برقرار رکھا جا سکتا ہے۔
پیٹرولیم مصنوعات موجودہ قیمتیں
رواں ماہ16 دسمبر کو پیٹرول کی قیمت 252 روپے 10 پیسے فی لیٹر پر برقرار رکھی گئی تھی، جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 3.05 روپے فی لیٹر کمی سے 255.38 روپے ہوگئی تھی۔
جب کہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 3 روپے 32 پیسے فی لیٹر کمی کے بعد 161.66 روپے فی لیٹر اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت 2 روپے 78 پیسے فی لیٹر کمی کے بعد نئی قیمت 148.95 روپے فی لیٹر مقرر کی گئی تھی۔