ترکی میں خوفناک طوفان کے دوران آسمان پر شیطان کا ظہور، ویڈیو وائرل


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ترکی میں ایک عجیب شیطانی چہرے والے بادل کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی جا رہی ہے جس نے لوگوں کو خوفزدہ کر دیا۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ یہ ویڈیو پہلی بار 2021 میں پوسٹ کی گئی تھی لیکن لوگ اب اسے دلچسپ بیانات کے ساتھ ری شئیر کررہے ہیں۔ تاہم ویڈیو دراصل ایک پرانے طوفان کی ہے اور اس کا تعلق کسی حالیہ واقعہ سے نہیں ہے۔
ایسا ہی کچھ 2023 میں بھی دیکھنے کو ملا تھا جب شمال مغرب ترکی کے شہر برسا کے آسمان پر ایک بادل یو ایف او جیسا نظر آیا لیکن ماہرین کا کہنا تھا کہ یہ صرف ایک قدرتی بادل ہے۔
ایک اور ویڈیو میں دعویٰ کیا گیا کہ طوفان کے بعد ترکی کے آسمان پر ایک عجیب ”شیطانی چہرہ“ نما بادل نمودار ہوا ہے۔ یو ایف او مینیا نامی ایکس اکاؤنٹ پر یہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا گیا کہ اس سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔
تاہم ویڈیو کا جائزہ لینے کے بعد معلوم ہوا کہ مذکورہ ویڈیو دراصل ستمبر 2021 میں ترکی کے موسمیاتی اکاؤنٹ ”ہوافورم“ کی ایک پرانی پوسٹ کی ہے۔
حقیقت کیا ہے؟
ایک رپورٹ کے مطابق ترکی میں اکثر غیر معمولی شکل کے بادل نمودار ہوتے رہتے ہیں۔ جیسا کہ گزشتہ برس جنوری 2023 میں ترکی کے شہر برسا میں لوگوں نے ایک عجیب و غریب بادل دیکھا تھا جو خلائی مخلوق کے طیارے یو ایف او جیسا دکھائی دے رہا تھا۔ لیکن حقیقت یہ ہے کہ اس بادل کو ’lenticular‘ کلاؤڈ کہا جاتا ہے، جو اپنی شکل بدلے بغیر تقریباً ایک گھنٹے تک آسمان پر رہ سکتا ہے۔ شہریوں نے اس بادل کی تصاویر اور ویڈیوز بنا کر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کردیں۔ وہیں بہت سے لوگوں نے اس بادل پر جھوٹی کہانیاں بنا کر ویوز حاصل کیے۔
وہیں ترکی کی موسمیاتی سروس نے وضاحت پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ صرف ایک خاص قسم کا بادل تھا جسے ”lenticular cloud“ کہا جاتا ہے۔ یہ بادل اپنی گول اور طشتری نما شکل کے لیے مشہور ہیں اور عام طور پر 2 ہزار سے 5 ہزار میٹر کی بلندی پر نمودار ہوتے ہیں۔