بھائی کی شادی پر زارا نور عباس کے لباس پر سوشل میڈیا صارفین کی کڑی تنقید

لاہور(قدرت روزنامہ)اداکارہ زارا نور عباس کے بھائی کی شادی میں پہنے جانے والے جوڑے کے چرچے ان دنوں سوشل میڈیا پر کافی زیادہ ہو رہے ہیں۔

حال ہی میں پاکستان کی ورسٹائل سینئر اداکارہ اسما عباس کے بیٹے احمد کی شادی لاہور میں ہوئی جس کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا کی زینت بنی ہوئی ہیں۔

شادی کی مختلف تقریبات پر زارا اور اسما عباس کے رقص کی بھی متعدد ویڈیوز وائرل ہیں جنہوں نے صارفین کی توجہ خوب اپنی جانب مرکوز کروائی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Minam Ullah (@weddingsbyminam)

تاہم زارا نور عباس کا نکاح کی تقریب پر پہنا گیا جوڑا صارفین کو کچھ زیادہ پسند نہیں آیا, زارا نور عباس کی جانب سے انسٹاگرام پر شیئر کردہ تصاویر میں انہوں نے بتایا کہ یہ جوڑا حسین رہر کا ہے۔

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اداکارہ کے اس طرح اپنے لباس کی نمائش کرنے پر کڑی تنقید کی جارہی ہے، کمنٹ سکیشن میں ملے جلے ردعمل کا اظہار کررہے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *