مقامی اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی ہوگئی
کراچی(قدرت روزنامہ)مقامی اور عالمی منڈی میں سونے کی قیمتوں میں کمی ہوگئی۔
رپورٹ کے مطابق 600 روپے کی کمی فی تولہ سونا 2 لاکھ 72 ہزار600 روپے پر آگیا۔
10 گرام سونے کی قیمت 514 روپے کی کمی سے 2 لاکھ 33 ہزار 711 روپے ہوگئی ہے۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی 6 ڈالر کی کمی سے فی اونس سونا 2 ہزار 614 ڈالر کی سطح پر آگیا۔