سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی 30 جنوری تک راہداری ضمانت منظور
پشاور (قدرت روزنامہ )پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اورسابق سپیکر قومی اسمبلی اسدقیصرکو پشاورہائیکورٹ نے 30 جنوری تک راہداری ضمانت دے دی،پشاورہائیکورٹ نے اسد قیصرکو متعلقہ عدالتوں میں پیش ہونے کا حکم دے دیا۔
نجی ٹی وی سما کے مطابق پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس کامران حیات میاں خیل نے اسدقیصرکی درخواستوں کی سماعت کی۔وکیل درخواست گزارنے استدعا کی کہ سابق سپیکراسد قیصر نے تین مقدمات میں راہداری ضمانت کی درخواستیں دائر کیں۔
گیارہ مقدمات میں راہداری ضمانت پہلے ہی مل چکی ہے،مقدمات زیادہ ہیں اس لئے راہداری ضمانت میں زیادہ وقت دیا جائے تاکہ کیسوں کی سماعت کی جا سکے۔
عدالت نے سابق سپیکر کو تیس جنوری تک راہداری ضمانت دیتے ہوئے ہدایت کی کہ وہ متعلقہ عدالتوں میں پیش ہوں۔